وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق این سی اوسی میں مشاورت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہو گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔
The issue of Public and Private schools that are still closed in Districts of Punjab was discussed in the last NCOC meeting. The remaining Districts will have a staggered approach opening from Monday June7th, 2021. Please follow SOPs issued by the Government
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 25, 2021