اسلام آباد: پاکستان میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب ہوگیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کیا ہے۔
کورونا ویکسین لگوانے پر گائے کا انعام
Congratulations to the NIH Pak team and its leadership for successful fill/finish (from concentrate) of the Cansino vaccine with the help of Cansino Bio Inc. China. The product has passed the rigorous internal QA testing. An imp step to help in our vaccine supply line pic.twitter.com/hrkySTJxPX
— Faisal Sultan (@fslsltn) May 24, 2021
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے پاکستانی کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس کامیابی پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری میں چین کی کمپنی کین سائنو بائیو نے تعاون کیا ہے لیکن اس کی تیاری اور پیکنگ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے کی ہے۔
حکومت سندھ نے ویکسین اور سامان نجی افراد کو فروخت کردیا، حلیم عادل شیخ
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ کوروناویکسین کی تیاری ویکسین سپلائی لائن کے لیے اہم قدم ہے۔