پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باوَلر نسیم شاہ کو آئیسولیشن سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نسیم شاہ نے پاکستان سے روانگی کیلئے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا  ہے کہ نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی تھی۔

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ اہم کھلاڑی سے محروم

ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کو اہم ایونٹ میں شرکت سے روکنے پر فخر محسوس نہیں ہو رہا۔ خلاف ورزی کونظراندازکرتےہیں توممکنہ طور پر پورے ایونٹ کوخطرےمیں ڈال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلےکو قبول کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو سراہنا چاہتے ہیں، مقررہ پروٹوکولز پرعملدرآمد کروانے کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں