عائزہ خان فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کیا کھاتی ہیں؟

فوٹو: فائل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں سے شیئر کر دیا۔ 

عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن(ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ کون سی خوراک شوق سے کھاتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی اپنی فٹنس بھی برقرار رکھتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے تحریر کیا کہ میں ماہرِ غذائیت کی تجویز کردہ خوراک ہی کھاتی ہوں جس میں میرے پسندیدہ تمام کھانے پاستہ، پیزا اور اسٹیک شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی عائزہ خان کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی انسٹاگرام پر مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں سے محبت کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں