کورونا وائرس: دنیا میں34لاکھ69 سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 70لاکھ 70ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 34 لاکھ 69 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 80 لاکھ 11ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 3 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 99 ہزار296 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 55 لاکھ 93 ہزار 962 افراد متاثر اور ایک لاکھ 8 ہزار526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 51 لاکھ 78 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 46 ہزار71 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 50 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 482 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 716 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں