ایران، عراق، بھارت سمیت کئی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے ایران، عراق، بھارت سمیت کئی ممالک کے مسافروں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آمد پر سفری پابندی کے حامل ممالک کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کر دی ہے۔ پاکستان آمد پر سفری پابندیوں کے حامل ممالک کی نظر ثانی شدہ فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران اور عراق شامل ہیں۔

اسی طرح براعظم ایشا، بنگلہ دیش، یورپین ممالک اور لاطینی امریکہ کے علاقے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح5 فیصد سے کم ہوگئی

فہرست میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے کے لیے این سی او سی کی متعلقہ کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہو گی۔

کسی بھی ممالک کو کمیٹی سے اجازت لینے کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ جس پر کمیٹی مسافر کے کوائف اور صورتحال کا جائزہ لے کر اجازت نامہ جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں