پاکستان کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمن سے منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ویڈو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور کرسٹن بیٹزمن اب اس رشتے سے منسلک نہیں رہیں گے۔
علیحدگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئےانہوں نے لکھا کہ کرسٹن نے اچانک میرے ملک، اس کی ثقافت، لوگوں اور خاص طور پر مذہب کے بارے میں اپنے نظریات تبدیل کر دیئے اور انتہائی غیر مناسب الفاظ ادا کئے۔
انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں کچھ مذہبی اور سماجی حدود ہوتی ہیں جن کو جو کچھ بھی ہو توڑا نہیں جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے لیے عاجزی، صبر اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے ان حالات کو برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ میں کرسٹن کے روشن اور خوش مستقبل کی خواہش کرتی ہوں۔
اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی: زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر سے منگنی کرلی
خیال رہے کہ کرسٹن بیٹزمن نے چند روز قبل فلسطین سے متعلق طنزیہ پوسٹ کی تھی جب کہ پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک کہا تھا۔