وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی


وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین سمیت پورے ملک کیلیے بجلی مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

اس کے علاوہ مالی سال کی پہلی، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 26 مارچ کو وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے تھے۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

صدارتی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے بعد فلم انڈسٹری، ٹیکسٹ بکس، آئی پی پیز، ریئل اسٹیٹ سمیت متعدد اداروں اور شعبوں کا استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔ این ٹی این ٹیکس آویزاں نہ کرنے والے کاروباری افراد کو جرمانے کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں