وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال،زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اورعون چوہدری شامل تھے۔
سعید اکبر نوانی کہتے ہیں کہ ہم ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ ہم آپ کے پاس اپنے ایشوز کے حل کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا تحریک انصاف ہماری جماعت ہے اور اس جماعت سے غیر مشروط وابستگی برقرار رہے گی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ میرے دروازے آپ سب کےلیے کھلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے۔ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔
نعمان لنگڑیال نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے جہانگیرترین سے ناانصافی نہیں ہوگی۔
اپنے حلقےکےلوگوں کی خدمت کریں گے، تمام مسائل حل ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی میں تھےاورپی ٹی آئی میں ہی رہیں گے۔