کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی؟امریکی سینیٹر کا استفسار

کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی؟امریکی سینیٹر کا استفسار

واشنگٹن: امریکہ کے بزرگ سینیٹر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے استفسار کیا ہے کہ کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی ہے؟

برطانیہ: رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ، اسرائیل پر پابندیاں لگائیں، فلسطین کو تسلیم کریں

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز نے واضح کیا کہ جن فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ان میں 64 بچے اور38 خواتین بھی شامل ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے والے بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے لیکن بعض امریکی سینیٹرز صرف اسرائیلی ہلاکتوں کی مذمت کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔

وقت آگیا ہے اب اسرائیل کو کہا جائے کہ بس کرو، شاہ محمود قریشی

سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کرتے ہوئے فوری فائر بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ یہ قرارداد امریکہ اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوری فائر بندی کا مطالبہ کرنے میں اُنہیں یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور پاپائے روم سمیت دیگر کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ہے،قیمت چکانا ہوگی: ترکی

برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ اور اُن کے ہم خیال سینیٹرز تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی قوانین اورانسانی حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔


متعلقہ خبریں