بدین:پی ایس70میں پولنگ جاری

بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل، نتائج کی تیاری جاری

بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 70 پر ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ جاری ہے، ضمنی انتخاب میں مختلف پارٹیوں کے چھ امیدوار میدان میں ہیں۔

جے یو آئی ف اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پولنگ کےلیے حلقے بھر میں 123 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجازانورنے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی ایس 70 ماتلی کی آبادی 4لاکھ 73 ہزار پر مشتمل ہیں حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار 909 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 587 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75ہزار 222ہے۔

پی ایس 70 میں ہونے والی پولنگ کیلئے 123 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں  41 پولنگ اسٹیشن حساس  جبکہ 12 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

پاکستان پپیلزپارٹی کے امیدوار حاجی محمد ہالیپوٹا، جعمیت علماء اسلام کے مولانا گل حسن، گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے شاہد ورک، مجلس وحدت المسلمین کے اسد لغاری، تحریک لبیک پاکستان کے پیر محمد علی جان سرھندی، اور آزاد امیدوار عبدالعزیز ہالیپوٹا حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف اور جی ڈی اے کے امیدوار جیت کےلیے ہائی فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔ نشست پیپلزپارٹی کے بشیراحمد ہالیپوتہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں