لاہور: ٹریفک پولیس سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالانوں کی سنچری مکمل کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔
ہشیار! گاڑی چوری، ٹیکس چوری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا اب آسان نہیں
لاہور کی ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے سگنل کی خلاف ورزیوں پر 100 چالان کرانے والی گاڑی کو نواں کوٹ کے علاقے سے پکڑ لیا ہے۔ پکڑی جانے والی گاڑی کو تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک نے کیے جانے والے چالانوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں بھرا ہے جس کی وجہ سے وہ 48 ہزار روپے کا نادہندہ ہو گیا ہے۔
پشاور ٹول پلازہ: ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک پولیس اہلکار پر چڑھادی
قواعد و ضوابط کے مطابق گاڑی کا مالک جب تک چالان کی مجموعی رقم 48 ہزار روپے نہیں بھرے گا اس وقت تک اس کی گاڑی تھانے میں بند رہے گی۔