حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں، فردوس عاشق اعوان


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پر الزامات لگنا کوئی نئی بات نہیں کیونکہ ہر حکومت پر الزامات لگتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران الزامات لگنے پر عہدے سے علیحدہ ہونا تو دور انکوائری کرانا بھی مناسب نہیں سمجھتے تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ کرپٹ ن لیگ کے دور میں مختلف منصوبوں پر درجنوں الزامات سامنے آئے اور الزامات لگنے پر کسی درباری، حواری نےغیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہدہ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ شوباز حکومت میں ان کی اخلاقیات اداروں کا ریکارڈ جلانے تک محدود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈبلاک کرنےکا حکم غیرقانونی قرار

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی حکومت میں ہو یا حزب اختلاف میں قانون کا یکساں اطلاق عمران خان کا قوم سے وعدہ اور حقیقی تبدیلی ہے۔


متعلقہ خبریں