اداکار سلمان خان یا پرویز قاضی: فلم رادھے میں ایکشن ہیرو کون ؟

اداکار سلمان خان یا پرویز قاضی: فلم رادھے میں ایکشن ہیرو کون ؟

ممبئی: فلمی شائقین کو بالی وڈ کے معروف بھائی جان جب پردہ اسکرین پر ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں تو وہ واہ واہ کی گردان کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اصل میں ایکشن کوئی دوسرا بے نام اداکار کرتا ہے، اپنی جان جوکھوں میں ڈالتا ہے اور تالیاں و داد سلمان خان کے حصے میں آتی ہیں۔

لوگوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا، سلمان خان

عمر کی 50 سے زائد بہاریں دیکھنے والی بالی وڈ اداکار سلمان خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم رادھے میں وہ بھرپورایکشن میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

فلمی ناقدین کے مطابق فلم کو زیادہ پذیرائی تو نہیں ملی ہے لیکن پھر بھی اعداد و شمار کے مطابق ان کے چاہنے والوں نے صرف ایک ہی دن میں فلم کو آن لائن 40 لاکھ مرتبہ ضرور دیکھا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ رادھے کے ساتھ ہی اداکارو ماڈل پرویز قاضی سامنے آئے ہیں جنہوں نے فلم میں اصل ایکشن کیے ہیں۔

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

پرویز قاضی اپنی جسامت کے اعتبار سے سلمان خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں جبھی تو انہیں دبنگ 3، بھارت، ریس 3 ، ٹائیگر زندہ ہے اور پریم رتن دھن پایو میں بھی سلمان خان کی جگہ ایکشن کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

پرویز قاضی جب ایکشن کرلیتے ہیں تو فلمی تیکنیک کا سہارا لے کر سلمان خان کا چہرہ ان کے اوپر لگا دیا جاتا ہے اور شائقین سمجھتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ ہیرو بھرپور ایکشن میں دکھائی دے رہا ہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔ یہ طریقہ کار دنیا بھر میں مروج ہے اور ہالی وڈ بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پرویز قاضی نے سلمان خان کے ساتھ رادھے فلم کے سیٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ایک جیسے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ پرویز قاضی اس سے قبل بھی اپنی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں