میکسیکو کی آنڈریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب

میکسیکو کی آنڈریا میزا مس یونیورس 2021 منتخب

میکسیکو کی 26 سالہ آنڈریا میزا نے برازیل اور پیرو کی حسیناوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے 2021 کی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرلیا۔

گزشتہ سال 2020 میں مس یونیورس کا مقابلہ کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔

آنڈریا میزا نے امریکہ کے فلوریڈا میں ہالی ووڈ میں منعقد تقریب میں دنیا بھر کی 70 سے زیادہ حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  2021 کے مس یونیورس کا خطاب حاصل کر لیا۔

مس میانمار نے اس موقع کا استعمال اپنے ملک میں خونریز فوجی بغاوت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لیے کیا۔

حسینہ کائنات کے اس مقابلے میں برازیل اور پیرو کی حسینائیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ٹیلی ویزن پر نشر کی گئی اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی امریکی اداکار میریو لوپیز اور ٹیلی ویزن کی شخصیت اولیوا کپلو نے کی۔

سابقہ مس یونیورس مقابلوں میں شامل چیزلی کرائسٹ، پاولینا ویگا اور ڈیمی لیہ ڈیبو(جو2017 میں مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں) نے تجزیہ کار اور کمنٹیٹر کا کردار کیا جبکہ آٹھ خواتین پر مشتمل جیوری نے فاتح کا فیصلہ کیا۔

مس یونیورس کے طور پر نام کا اعلان ہوتے ہی سرخ ایوننگ گاؤن میں ملبوس میزا کے آنکھوں میں آنسو جھلملانے لگے۔ انہوں نے اسٹیج پر موجود مقابلے کی دیگر شرکاء کو گلے لگایا۔ انہوں نے 70سے زائد شرکاء کو شکست دے کر مس یونیورس کا اعزاز حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں