شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا


وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) می ڈال دیا گیا ہے۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے  پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ اس ضمن میں متعلقہ ریکارڈ بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بھی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں