عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 1116 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 99 ہزار177 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 801 کی اموات ہو چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 718 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 58 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 365 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار179 ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی ضلع شرقی میں 164، جنوبی میں 69 اور وسطی میں 65 نئے کیسز رپورٹ ہیں۔
اس کے علاوہ کورنگی میں 40، ضلع غربی میں 15 اور ملیر میں 12 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔