جمعہ کے دن نماز عید کی امامت کرنے پر مساجد کے اماموں کیخلاف مقدمات درج

جمعہ کے دن نماز عید کی امامت کرنے پر مساجد کے اماموں کیخلاف مقدمات درج

لاہور: جمعہ کے دن نماز عید الفطر کی امامت کرنے پر امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

وزیرستان: مقامی علما کا چاند دیکھنے کا دعویٰ، کل عیدالفطر منانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق نماز عیدالفطر کے اجتماعات جمعہ کے دن منعقد کرنے اور نماز عید کی امامت کرنے والے تین امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پورے ملک میں عید الفطر جمعرات کے دن منائی گئی تھی جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ضلعی وہاڑی کی پولیس کے مطابق جمعے کے دن نمازعید کی امامت کرانے پر تین امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وزیرستان: قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

اس ضمن میں پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمات پنجاب مینٹینینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

جن امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں انہوں نے پورے ملک کے برخلاف جمعہ کے دن نماز عیدالفطر کی امامت کی تھی۔

پولیس نے اسی طرح شمالی وزیر ستان میں بھی 29 ویں روزے کے عیدالفطر منانے کا اعلان کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے تھے۔

ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، مفتی منیب کا اعلان

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 28 ویں روزے کے دن بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان میں ایک درجن سے زائد افراد نے چاند دیکھنے کی شہادت دی ہے جس کے بعد کل عید منائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں