مسیحی برادری کے پیشوا پوپ فرانسس بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف بول پڑے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ میں لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں سمیت بےگناہ لوگوں کی اموات ناقابل قبول ہیں، مجھے ڈر ہے کہ یہ نفرت اور انتقام کہاں لے جائے گا؟
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں صرف ایک حملے میں شہید فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
حکام کے مطابق نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔