مہوش حیات نے عید پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عیدی کی منتظر ہیں۔
پاکستانی فلم اور ٹی وی کی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عید کے روز اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وہ عیدی کی منتظر ہیں۔
معروف اداکارہ مہوش حیات نے شہریو ں سے سوشل میڈیا پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن کے لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں۔
مہوش حیات نے عید کے موقع پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے خوبصورت دوپٹہ پہنا۔ مہوش حیات نے beats پاکستان کے لباس کا انتخاب کیا۔
اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
شوبز ستاروں نے عید کے اپنے حسین ملبوسات میں اپنے پیاروں کے ہمراہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خوبصورت تصویر شیئر کیں جنہیں صارفین کی جانب سےخوب پسند کیا گیا۔