اسرائیل کا الجزیرہ سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا کے دفاتر پر فضائی حملہ


اسرائیل نے غزہ میں الجزیرہ نیوز نیٹ ورک سمیت دیگر غیرملکی میڈیا کے دفاتر پرفضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں غیرملکی میڈیا کے دفاتر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر میں واقع ایک اونچی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں الجزیرہ، ایسوسی ایٹڈ پریس، اے ایف پی اور دیگر ذرائع ابلاغ کے دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس موجود تھے۔

عمارت پر حملے سے ایک گھنٹہ قبل اسرائیلی فوج نے لوگوں کو عمارت خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں پوری 12 منزلہ عمارت  تباہ ہوگئی اور ملبے سے دھواں آسماں کی طرف اٹھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں، سعودی وزیرخارجہ

دریں اثنا قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے عمارت کے منہدم ہونے اور اسرائیلی فضائی حملے کو براہ راست نشر کیا۔

الجزیرہ کی خاتون نیوز کاسٹر نے جذباتی لہجے میں کہا کہ یہ چینل خاموش نہیں ہوگا۔ الجزیرہ کو خاموش نہیں کیا جائے گا، اب تک ہم آپ کو اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

اس عمارت پر حملے کے حوالے سے اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

اس عمارت پر حملہ غزہ شہر کے ایک گنجان آباد پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی فضائی حملے کے ایک گھنٹہ بعد کیا گیا۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں موجود ایک ہی خاندان کے کم از کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

اسرائیل کے شہروں میں یہودی عرب جھڑپوں اور فسادات کے بعد تشدد  کی یہ لہر یروشلم سمیت پورے خطے میں پھیل گئی ہے۔

جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ۔ اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فورسز نے گولی مار کر 11 افراد کو شہید کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں