شہباز شریف کا نام اب تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا، شیخ رشید 


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام تاحال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے میڈیامیں شور ہے، سمری کابینہ ڈویژن سے وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی، سوموار یا منگل کو آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، شیخ رشید احمد

ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پہلے ہی 14 بندوں کا نام ای سی ایل پرہے، شریف خاندان کے5 بندےمفرور ہیں۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ شہباز شریف نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یو کے جانا تھا، ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ سمری پر فیصلہ قانون اور داخلہ کی وزارت کرے گی، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ عید کی چھٹیوں پر پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اطلاعات درست نہیں، فواد چوہدری

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عوام نے بھی ایس او پیز پرعمل درآمد کیا، پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو گئی ہے، بھارت کا ہولناک وائرس یوکے تک پھیل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں