لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حوالے سے پیدا شدہ حالات میں خود قیادت کرے۔
اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں، سعودی وزیرخارجہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ مشورہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک بات چیت میں دیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔
غزہ: 119 فلسطینی شہید، 830 زخمی، اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بات چیت میں کہا کہ فلسطین کے ایشو پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔
اسرائیل نے فلسطین پر زمینی آپریشن شروع کر دیا
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گے۔