وزیر اعظم بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین کی عوام کے لیے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہے گی جبکہ وزیر اعظم عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین کے مسئلے پر اسلامی ملکوں کے حکمرانوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلسطین کی جدوجہد میں مکمل تعاون کرے گا، وزیر اعظم

فلسطینی سفیر احمد ربائی نے فواد چوہدری سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایک ہزار 500 فلسطینی اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور ایک ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں