پی ٹی آئی حکومت کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہا نقصان ہوا ہے۔

کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاپرواہی  کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔

شہباز شریف کیخلاف ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے لائے جائیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ نہ ختم ہونے والی غیر یقینی کی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہا نقصان ہوا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کچھ دیر قبل شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمیٹی نے میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔

حکومت کا شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی سفارش کے بعد یہ مسئلہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں