بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن پاکستانی ڈھول والے کی دیوانی ہو گئی ہیں۔
پاکستان کے ڈھولچی نے روینہ ٹنڈن پر پکچرائز کیے گئے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کو ڈھول کی تھاپ پر مختلف طرز میں بجایا۔
Love this version ♥️ #dholmix https://t.co/NAm32WmmDq
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) May 8, 2021
ٹپ ٹپ برسا پانی فلم مہرہ کا گانا ہے جو کہ اکشے کمار اور اداکارہ روینہ ٹنڈن پر فلمایا گیا تھا۔
فلم مہرہ 1994 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ ڈھول مکس 2018 میں شیئر ہوا تھا۔ روینہ نے ڈھول مکس کو شاہکار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا
2018 میں بنائی گئی اس ویڈیو کو روینہ ٹنڈن نے شیئر کیا اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ ’یہ ورژن تو مجھے بھا گیا ہے‘۔