عید ٹھنڈی ٹھارگزرے گی، جم کر بادل برسیں  گے

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ میٹھی عید ٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ  چار سے پانچ روز جم کر بادل برسیں گے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک میں اتوارتک بارش جاری رہےگی۔ لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، چکوال، جہلم، گجرات، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان۔

محکمہ موسمیات نے اگلے4سے5روزکے دوران بالائی وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواؤں کے موجود رہنے کی توقع ہے۔ اتوارتک ملک کےبیشترعلاقوں میں ژالہ باری اوربارش کابھی امکان ہے۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں آج صبح بھی بارش ہوئی۔ لاہورمیں آج درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں عید پر بھی بادلوں چھانے کا کوئی امکان نہیں بلکہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 40 یا 45 کی جا سکتا ہے۔ خاص طور پر سندھ میں درجہ حرارت دن میں زیادہ رہنے کی توقع ہے اور اگر دو سے تین دن رہتا ہے تو ہیٹ اسٹریس پیدا کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں