اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا مریضوں کی نشاندہی کیلئے سراغ رساں کتے تعینات کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کے لیے خصوصی ٹیم کے ساتھ سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت صحت کی 4 رکنی ٹیم اور سراغ رساں کتے 12 مئی سے تعینات ہوں گے۔

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر نے کتوں کی تعیناتی کی تصدیق کر دی ہے۔

صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں آج کورونا کے مزید 182 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 853 ہے جب کہ وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 718 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں