کان سے کمپیوٹر کنٹرول کرنے والا آلہ تیار


امریکی سائنسدانوں نے کان سے کمپپوٹر اور اس کے آلات کنٹرول کرنے والا آلہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ آلہ فالج، دماغی مریض یا کسی اور قسم کی معذوری میں مبتلا افراد کے لیے تخلیق کیا گیا ہے جس کی مدد سے اب وہ کمپیوٹر باآسانی استعمال کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس آلے کو ’ایئرسوئچ‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک قسم کے ماؤس کا کام کرتے ہوئے کمپیوٹر پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

ایئرسوئچ دماغ کے اندرموجود ایک چھوٹے سے عضو، ٹٰینسرٹمپنی کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اس کی بدولت کمپیوٹرکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس کا پروٹوٹائپ سلیکن سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایک بہت باریک کیمرہ نصب ہے اور جب پہننے والا شعوری طور پر کان کے اندردباؤ ڈالتا ہے تو کیمرہ اس حرکات کو نوٹ کرتا ہے اس کی ہدایات کمپیوٹرتک پہنچتی ہے۔

اس طرح کے سگنل آن اسکرین کی بورڈ تک پہنچتے ہیں اور کانوں کی اندرونی کِلک سے مختلف حروف منتخب کئے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں