حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گا،فواد چودھری

پرچے ختم نہیں کرسکتے ، معاملہ عدالتوں میں جائے گا: فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کیس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کرے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ اہم کیس ہے، حدیبیہ پیپر کیس کچھ ٹیکنکل بنیادوں پر بند کیا گیا تھا، یہ پانامہ کیس سے بڑا کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو روکنے کے اور بھی طریقے ہیں، ہم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو لندن میں ٹی ٹیز لگائیں ہیں ان کی شہادتیں آئی ہیں، نواز شریف بھی علاج کے لیے لندن گئے تھے اور واپس نہیں آئیں.

انہوں نے کہا کہ فواجداری مقدمات میں نیا ثبوت آئے گا تو کیس دوبارہ کھولے گا۔


متعلقہ خبریں