کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ، تین اہلکار شہید


کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  دہشت گروں نے مارگٹ کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین اہل کارلانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نومان الرحمان شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

دہشت گردی کا دوسرا واقعہ تربت کے علاقے شیر بندی میں پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہل کار زخمی ہوگئے۔


متعلقہ خبریں