شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

حکومت نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کر دیں

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے۔ ن لیگ کے کچھ لوگ عدالتوں اورعوام کوگمراہ کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ عدالتی حکم بلیک لسٹ سےمتعلق ہے، شہبازشریف کا نام پی این آئی لسٹ میں ہے۔

حکومت عدالت کےاس حکم کےخلاف اپیل دائرکرےگی، حکومت تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھے گی۔شہبازشریف کے خلاف دستاویزی ثبوت ہیں۔ یہ وہ ثبوت ہیں جس پرعید کےبعد آگےٹرائل چلے گا۔

جہاں جا کرٹکریں ماریں یہ ثبوت ختم نہیں ہوسکتے۔ منی لانڈرنگ کی وجہ سےآج پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ہے۔اس کیس میں شہبازشریف کومنی لانڈرنگ گروہ کا سرغنہ قراردیا گیا ہے۔ 4ججزنےکہا میڈیکل کوبنیا دبنا کرضمانت نہیں دی جاسکتی۔

پبلک آفس ہولڈرکےاثاثے اگرآمدن سےزائد ہیں تومطلب ہےکہ کرپشن ہوئی ہے۔ نوازشریف نےآج تک نہیں بتایا لندن فلیٹس کےذرائع کیا ہیں۔

وزیرسائنس فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آرگنائزڈ طریقےسےکرپشن کی گئی۔ پاکستان میں 2 خاندانوں نے باری باری حکومت کی۔ ماضی میں پاکستان سےاربوں روپے چوری کرکے باہر بھجوائےگئے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں۔ یہ پیسہ بھی ہمارانہیں ہےجس کیلئے ہم لڑ رہے۔

جمہوری نظام میں اختیارات لامحدود نہیں ہوتے۔ ہمیں حکومت ملی ہےلیکن نظام بدلنےکیلئےجدوجہد جاری ہے۔بڑے لوگ قانون کے جالے کو توڑ رہے ہیں صرف چھوٹے لوگ اس میں پھنس رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں