حکومت بڑے منصوبوں پر اخراجات میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے،شوکت ترین


وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت انفرااسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر اخراجات میں 40 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی سال2020 میں پی ایس ڈی پی کیلئے 900 ارب روپے رکھیں گے،معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانےکیلئےعوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ملکی معیشت میں 5 فیصد اضافے کی ضرورت ہے جب کہ آئی ایم ایف کی توقع ہے کہ مالی سال 2022 میں معیشت 4 فیصد تک بڑھے گی۔

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق بڑی پیشرفت

شوکت ترین نے بتایا کہ مالی سال 2021 میں مالی خسارہ 7 فیصد تک رہےگا جب کہ گزشتہ سال مالی خسارہ 8.1 فیصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مالی سال 2023 میں معیشت کی ترقی 6 فیصد ہو گی۔


متعلقہ خبریں