بھارت: کروڑوں روپے مالیت کی یورینیم چوری کرنے والے دو افراد گرفتار


بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے 7 کلو گرام یورینیم جو کہ دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہوتا ہے چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورینیم کی قیمت 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے، ملزمان نے نجی لیب میں یورینیم پر تجربات بھی کئے ہیں۔ پولیس نے نجی لیب کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

یورینیم ایک انتہائی خطرناک دھماکہ خیز مواد ہے اگر یہ غلط ہاتھوں میں چلا جائے تو یہ انتہائی مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں بھابہ ایٹم ریسرچ سنٹر (بی اے آر سی) کے ایک افسر کی شکایت کی بنیاد پر ، ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جب کہ جوہری توانائی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 14 فروری کو ، پی آئی بھلیکر کو اطلاع ملی کہ جگر پانڈیا نامی ایک شخص غیر قانونی طور پر یورینیم کے ٹکڑوں کو فروخت کررہا ہے۔

جس کے بعد  بھارتی سیکیورٹی ادارے نے ایک خفیہ کارروائی کے دوران جگر پانڈیا اور اس کے ساتھی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔


متعلقہ خبریں