بشریٰ انصاری کا بہن کی وفات کے بعد جذباتی پیغام 

بشریٰ انصاری اپنی مرحوم بہن بن کر بات کرنے لگیں

فوٹو: فائل


لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔ 

آج بشریٰ انصاری نے اپنی مرحومہ بہن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں بشریٰ انصاری نے اپنی اور تینوں بہنوں کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں کیا معلوم تھا کہ جنوری 2021 میں ہم تمہاری آخری سالگرہ منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

خیال رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

اداکارہ سنبل شاہد کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث 22 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ سنبل شاہد بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی کی بڑی بہن تھیں۔ سنبل شاہد اداکارہ زارا عباس کی خالہ تھيں۔


متعلقہ خبریں