ایک ہزار 140 کلو وزنی بیل

ایک ہزار 140 کلو وزنی بیل

فوٹو: فائل


کوئنز لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں بونجو کو آسٹریلیا کا سب سے وزنی بیل قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا کے سب سے وزنی قرار دیے جانے والے بیل کا وزن ایک ہزار 140 کلو گرام ہے اور اس کا تعلق تھیوڈور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: بندرگاہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے

اس سے قبل آسٹریلیا کا سب سے زیادہ وزنی قرار دیے جانے والا بیل بگ مو جون 2020 میں ہلاک ہو گیا تھا۔

بدھ کے روز بونجو کو باقاعدہ طور پر آسٹریلیا کا سب سے وزنی بیل قرار دیا گیا اور اس امر کی بھی توثیق کی گئی کہ کوئنز لینڈ آسٹریلیا کے بیلوں کا دارالحکومت ہے۔

بونجو کی نسل کے بیل عموماً سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے کان لمبے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘عمران خان ایک بھینس فروخت کرنے کو بچت سمجھتے ہیں ’

خیال رہے کہ ’بیف آسٹریلیا‘ ایونٹ کا انعقاد دو سے 8 مئی کے دوران کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے بیل شرکت کے لیے لائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں