کریم اور اوبر کے ڈرائیوروں نے احتجاج کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: پاکستان میں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری خدمات فراہم کرنے والے اداروں کریم اور اوبر سے وابستہ ڈرائیوروں نے کمپنیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والے اعلان میں ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اوبر اور کریم کمنیوں کے طے کردہ کرائے کم اور ان کی پالیسیاں ظالمانہ ہیں۔

کیپٹن کہلائے جانے والے اوبر اور کریم کے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا کرایہ گدھا گاڑی کے کرائے سے بھی کم ہے۔ کمپنیاں ہمارے خون سے تجوریاں بھرنا بند کریں۔

آٹھ مئی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ نتائج کے حصول تک سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دونوں نجی اداروں سے وابستہ ڈرائیور اس سے پہلے بھی کئی بار اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں