گنج پن کا شکار افراد کورونا وائرس کے نشانے پر

گنج پن کا شکار افراد کورونا وائرس کے نشانے پر

امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گنج پن کا شکار افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

کیلیفورنیا میں قائم اپلائیڈ بیالوجی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گنج پن کے شکار افراد کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہیں۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل نے سائنسدانوں کے حوالے سے بتایا ہے سر پر پورے بال والے افراد کی نسبت گنج پن والے مردوں میں  کورونا وائرس ہونے کا خطرہ 2.5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کی ٹیم نے کہا ہے کہ اس مطالعےسے یہ پتا چلا ہے گنج پن کا شکار افراد کو کورونا ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر علاج کے لیے بھی نئے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں نے ممکنہ طور پر گنجے پن کا علاج دریافت کر لیا

سائنسدانوں کی رائے ہے کہ مردوں میں گنج پن کا سبب بنے والے ہارمونز کی وجہ سے ہی کرونا وائرس سے مردوں کی ہلاکت کی شرح زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ مردوں میں اینڈروجین نامی ہارمون پائے جاتے ہیں جو گنج پن کی وجہ بنتے ہیں اور یہی ہارمونز کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے میں مدد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایسی مختلف تحقیق پہلے ہی سائنسی جریدوں میں گردش کررہی ہیں جس میں گنج پن کے شکار مردوں کے کوویڈ 19 سے زیادہ متاثر ہونے خطرات سے متعلق بتایا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر اینڈروجین کرونا وائرس کو انسانی خلیوں پر حملہ آور ہونے میں معاونت کرتا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ جن افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ان کی اکثریت گنج پن کا شکار تھی۔


متعلقہ خبریں