ٹوکیو اولمپکس: دنیا کی معمر ترین خاتون مشعل برادر ریلی سے دستبردار

ٹوکیو اولمپکس: دنیا کی معمر ترین خاتون مشعل برادر ریلی سے دستبردار

عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جان کی سب سے معمر ترین خاتون نے ٹوکیو اولمپکس کی مشعل بردار ریلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 118 کین تاناکا نے  فوکو شیما سے شروع ہونے والی اولمپک ٹارچ ریلے میں ٹوکیو پہنچنے پر شرکت کرنا تاہم تاہم انہوں نے اب اس مشعل بردار ریلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 مارچ کو فوکو شیما سے اولمپک ٹارچ ریلے کا آغاز ہوا ہے جو چار ماہ تک مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو پہنچے گی، جہاں اولمپک کھیل مقررہ وقت کے بجائے اب تاخیر سے شروع ہوں گے۔

اس ٹارچ ریلے کو اولمپک کھیلوں اور ان کی مقبولیت کے لیے ایک امتحان بھی سمجھا جا رہا ہے جو کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: بین الاقوامی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

118 کین تاناکا کے نرسنگ ہوم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جنوبی جاپان کے فوکوکا شہر میں ممکمہ طور پر شرکت کرنے والے مشعل بردار افراد میں اُن کا بھی نام شامل تھا، تاہم وہ اب اس میں شرکت نہیں کریں گی۔

کورونا وائرس کا اثر ٹوکیو اولمپکس پر بھی پڑا ہے اور اب تک اس مشعل برادر ریلی میں شرکت کرنے والے چھ افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔

دیگر ممتاز عالمی شخصیات نے  بھی کورونا وائرس کے تناظر میں ٹارچ رِیلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کووڈ انیس کی وجہ سے ٹارچ ریلے کی افتتاحی تقریب میں عوام کو شرکت کی اجازت نہیں تھی تاہم اسے براہ راست نشر کیا گیا۔ البتہ اس موقع پر چند مختصر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔ ان میں ڈرم کنسرٹ اور فوکو شیما کے رہائشیوں کے ایک گروپ کے ذریعہ رقص اور بچوں کے نغمے شامل تھے۔

خیال رہے کہ کوورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائقین کو ٹوکیو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس میں شرکت کی اجارت نہیں ہوگی۔ اولمپک گیمز 23 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں