نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے شادی کا فیصلہ کر لیا


ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے گرمیوں میں باضابطہ طور پر شادی  کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس اپنے منگیتر کلارک گیفولڈ سے گرمیوں میں شادی کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا تاہم ابھی انہوں نے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

جیسنڈا آرڈرن اپنی شادی روایتی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ سب کرنے کی اب عمر نہیں ہے۔

40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔

خیال رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کی 2 برس کی بیٹی بھی ہے۔


متعلقہ خبریں