محکمہ صحت خیبر پختونخوا (کے پی) کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونامثبت کیسز کی شرح یومیہ 10 سے 8.7 فیصد رہ گئی ہے، ایچ ڈی یو، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر پر بھی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں مزید161موات،3ہزار 377نئے کیسز رپورٹ
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات اور 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.98 فیصد رہی۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا: آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔