اسلام آباد: 20 سے زائد خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار



اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور اسنیچنگ کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی رورل اسلام آباد رانا عبدالوہاب نے تھانہ کورال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم جھاڑیوں میں تاک لگائے بیٹھا رہتا موقع ملتے ہی اکیلی خاتون کو اسلح کی نوک پر جنگل میں لے جا کر ذیادتی کا نشانہ بناتا اور قیمتی اشیاء لوٹ لیتا شاطر ملزم مزاحمت کرنے والی خواتین کو بیہوش کرنے کے لیے کلوروفل کے مدد سے بیہوش بھی کردیتا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

انہوں نے بتایا کہ ملزم  کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس کے خلاف درج شدہ مقدمات کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی آئی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے کارروائی کرنے پر تھانہ کورال پولیس کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں