وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر نظرثانی کاعندیہ دیدیا

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام پرنظرثانی کاعندیہ دے دیا۔

اس ضمن میں وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف نےپاکستان کےساتھ زیادتی کی، بجلی ٹیرف میں آئی ایم ایف کا مطالبہ ناجائزہے۔

انہوں نے کہا کہ اکانومی کا پہیہ چل نہیں رہا، ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک نہ لے کر گئے تو آئندہ 4 سالوں تک ملک کا اللہ حافظ۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوسمجھانےکی کوشش کررہا ہوں، ٹیرف بڑھانےسےمہنگائی کی شرح میں آئےروزاضافہ ہورہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہا ہے گردشی قرضہ کم کریں گے، ٹیرف بڑھانا سمجھ سے باہرہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی ٹیرف پربات کرنا انتہائی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں