آئی پی ایل:2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق


انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

دو بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہونے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان بنگلورمیں آج ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورون چکرورتھی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے اسپتال گئے تھے۔

آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایسے لوگوں کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں جو48 گھنٹوں کے دوران ان دونوں کھلاڑیوں سے ملے تھے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے اور اس نے اپنے پہلے سات میچز میں سے صرف دو میں فتح حاصل کی ہے۔ نائٹ رائیڈرز نے اپنا آخری میچ جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف احمد آباد میں کھیلا تھا۔

آئی پی ایل2021 میں کسی کھلاڑی کے کرونا سے متاثر ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ بھارتی لیگ کے بعض ملکی و غیر ملکی کھلاڑی پہلے ہی ایونٹ سے دستبردارہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں