پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
شاہ ہاؤس ذرائع کے مطابق پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے چھوٹے صاحبزادے سید زیرک شاہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: شہبازشریف، خواجہ آصف اور خورشید شاہ کو ووٹ ڈالنے کی اجازت
خیال رہے کہ سابق قائد حزب اختلاف پابند سلاسل ہیں تاہم بھتجے کی وفات کی وجہ سے انہیں ان دنوں پرول پر رہائی دی گئی ہے۔
تین روز قبل سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے سید عدیل شاہ کا کورونا وائرس کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال ہوا گیا تھا۔
بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے سید خورشید احمد شاہ کو 48 گھنٹے پرول پر رہائی دی گئی بعد ازاں پے رول میں مزید 48 گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا۔
خورشید شاہ کی پرول پر رہائی کی مدت آج رات ختم ہونا تھی تاہم رہائی کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کےاہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئےنیب کاسپریم کورٹ سے رجوع
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔