‏وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم: آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شرکت نہیں کرونگا

‏وزیراعظم عمران خان نے بغیرپروٹوکول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم خود گاڑی ڈرائیو کر کے  چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کے ہمراہ ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ گئے اور وہاں کی مرمت شدہ سڑکوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی۔

سی ڈی اے ماسٹر پلان 40-2020 سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان ٹریفک سگنلز پر بھی عام شہری کی طرح رکتے رہے. انہوں نے جی الیون مرکز سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بچوں کو ماسک پہننے کی تلقین کی۔

انہوں نے ریڑھی بانوں اور دیگر لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔


متعلقہ خبریں