لاہور: وینٹی لیٹرز کا آکیوپنسی ریٹ 80 فیصد پر آ گیا


لاہورمیں کورونا مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرز کا آکیوپنسی ریٹ 80 فیصد پر آ گیا ہے۔ 

وزارت صحت پنجاب کے مطابق وینٹی لیٹرز بیڈز کا آکیوپنسی ریٹ 83 اعشاریہ 5 صفر تک پہنچ گیا، لاہورکے سرکاری اسپتالوں کے 254 وینٹی لیٹرز پر مریض داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا متاثرہ خاتون بستر نہ ملنے پر اسپتال کے باہر دم توڑ گئی

وزارت صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں 775 جب کہ نجی اسپتالوں میں 405 مریض زیر علاج ہیں۔

ہائی ڈپینڈینسی یونٹس میں آکسیجن بیڈز کا آکیوپنسی ریٹ 63 اعشاریہ 6 صفر فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہائی ڈپینڈینسی یونٹس میں 610 مریض زیر علاج ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 316 مریض زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 146 اموات اور 4 ہزار 696 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ائیر کولر چلانے کیلئے اہلخانہ نے وینٹی لیٹر بند کر دیا، کورونا مریض جاں بحق

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہے اور 7 لاکھ 17 ہزار 9 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام آباد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور آزاد کشمیر میں 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 498، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ 2 لاکھ 83 ہزار 560، بلوچستان 22 ہزار 369، آزاد کشمیر 17 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں