عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو سب سے کرپٹ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتا دیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔

نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کیلئے ریلیف ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے غیرملکی فرم کو جرمانہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ دار وں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں