الیکٹرانک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، شبلی فراز

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، شبلی فراز

وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، وزیر ریلوے اعظم سواتی،وزیراعظم کے مشیربابراعوان، سیکریٹری سائنس وٹیکنالوجی، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگراداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پروٹوٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔  جنہیں جلد وزیراعظم کے سامنے معائنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ کامسیٹس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس (این آئی ای) اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پور میں مشترکہ طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا رہے ہیں۔

س موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات کا شفاف ہونا اہم ہے، وزارت سائنس انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے عمل پیرا ہے۔

اجلاس میں نجی کمپنیوں کی طرف سے الیکٹرانک ووٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔


متعلقہ خبریں