اسلام آبادؒ قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 6852 کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی ہیں جبکہ تین بوئنگ طیاروں کے ذریعے مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جا رہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی طیارے حکومت اور وزارت صحت کی ایما پر فرائض سر انجام دیں گے۔ پی آئی اے کے دیگر دو طیارے بھی آج کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 150 اموات